اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ہونی چاہیے، بغیر پاسپورٹ کسی کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ وزیراعلی پرویزخٹک نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ہمارے بچوں کو تاریکی کی طرف لے جا رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ہونی چاہیے، حملے میں جوبھی ملوث ہیں ۔ ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،بغیرپاسپورٹ کے کسی کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔