اوٹاوا(نیوزڈیسک)سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقذہ ورلڈ اکنامک فورم میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سب سے بہترین ممالک میں جرمنی سر فہرست جبکہ کینیڈا دوسرے نمبر پر رہا ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بہترین 25ممالک کی فہرست میں جرمنی سرفہرست رہا جبکہ کینیڈا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔کینیڈا کے دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ ماہرین کے نزدیک اس کی ثقافت اور معیشت کا تنوع ہے۔تیسرے نمبر پر برطانیہ ، چوتھے پر ریاستہائے متحدہ امریکہ ،پانچویں پر سویڈن ، چھٹے پر آسٹریلیا ، ساتویں پر جاپان ، آٹھویں پر فرانس ، نویں پر ہالینڈ ،دسویں پرڈنمارک ،گیارہویں پر نیوزی لینڈ،بارھویں پر آسٹریا ،تیرھویں پر اٹلی،چودھویں پرلکسمبرگ ،پندرھویں پر سنگاپور ،سولہویں پر سپین ،سترھویں پر چین ،اٹھارہویں پر آئر لینڈ،انیسویں پر جنوبی کوریا ،بیسویں پر برازیل ،اکیسویں پرتھائی لینڈ،بائیسویں پر بھارت ،تئیسویں پر پرتگال ،چوبیسویں پر روس جبکہ اسرائیل 25ویں نمبر پر رہا ۔