اسلام آباد (نیوزڈیسک) خاتون اول بیگم کلثوم نواز چیف گائیڈ آف پاکستان بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں بیگم کلثوم نواز کو گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے بیگم کلثوم نوازکے اعزازمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کوگرلزگائیڈایسوسی ایشن کاچیف گائیڈ بنایاگیا۔۔ قومی کمشنر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن بیگم نزہت صادق نے بیگم کلثوم نواز سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کامعاشرے میں اہم کردارہے اوروہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کےلئے بھرپورکرداراداکریں گی۔