منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں وزراء اورمشیروں کی فوج ،جانئے کابینہ میں کون سی وزار ت ڈھائی سال سے بغیروزیرکے چل رہی ہے ؟

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )پنجاب میں وزراء اورمشیروں کی فوج ،جانئے کابینہ میں کون سی وزار ت ڈھائی سال سے بغیروزیرکے چل رہی ہے ؟۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ پنجا ب حکومت صحت کی شعبے میں ناکام ہو چکی ہے صوبے بھر میں سوائن فلو سے بگڑتی ہوئی صورتحال بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں گذشتہ اڑھائی برسوں سے فل ٹائم وزیر صحت ہی نہیں بن سکا ،تمام فیصلے اور اختیارات وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں ،لاہور ،ملتان اور وزیر آباد سمیت مختلف شہروں میں کارڈیالوجی ،کڈنی اور دیگر ہسپتال عمارتیں تعمیر ہو جانے کے باوجود صرف اس لیے فنکشنل نہیں کیے جا رہے کہ ان منصوبوں کے باہر میاں برادران کی تختیاں نہیں لگیں ،انہوں نے اپیل کی کہ پنجاب حکومت اپنے نام سے افتتاح کر کے ان منصوبوں کو عوام کیلئے فوراً کھولے ۔ عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں اور سوائن فلو بھی ڈینگی کی طرح بے لگام ہو چکا ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں مناسب طبی سہولتیں بھی مہیا نہیں ہو رہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی ہسپتال میں میرٹ پر تقرریاں نہیں کی گئیں اور مریضوں کو دوائیوں سمیت طبی سہولتوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ساری کاروائی صرف نوٹس لینے اور سرکاری جہاز پر دورہ کرنے تک محدود ہے کس کا عام آدمی کو ایک دھیلے کا فائدہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب محض کاغذی کاروائیوں کا گڑ ھ بن چکا ہے اور حکمرانوں کی تمام تر توجہ میگا کرپشن کے منصوبوں پر مرکوز ہے جس پر تحریک انصاف اپنا بھرپور احتجاج کرتی رہے گی ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…