اسلا م آباد(نیوزڈیسک) چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پرحملے کے بعد پشاورمیں باچا خان ائرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ دہشتگرد باچاخان ائرپورٹ کوبھی نشانہ بناسکتے ہیں جس کے لئے ائرپورٹ کی سیکورٹی سخت کی جائے ۔خفیہ اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد باچاخان ائرپورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔باچاخان ائرپورٹ پرمسافروں کے داخلے کےلئے بھی سیکورٹی کے لئے نیاایس اوپی جاری کردیاگیاہے ۔