لاہور( نیوزڈیسک) اسلام ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث دو پروازوں کو لاہور اتار لیا گیا اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو واپس لاہور اتار لیا گیا ، جدہ سے آنے والے مسافروں کا اسلام آباد کی بجائے لاہور اتارنے پر ایئر بلیو انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ، اس کے علاوہ خراب موسم، طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ 10سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے دو پروازوں کو لاہور اتار لیا گیا۔ بنکاک سے اسلام آباد پہنچنے والی تھائی ایئر لائنز کی پرواز کو دھند کی وجہ سے لاہور اتار لیا گیا،تھائی ایئر انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا۔جدہ سے اسلام آباد پہنچنے والی ایئربلیو کی پرواز کو دھند کی وجہ سے لاہور اتار لیا گیا،پرواز کی منزل تبدیل کرنے پر ایئر بلیو کے مسافروں کی انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ آرائی کی ۔ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بذریعہ بس اسلام آباد بھجوائے جانے کے فیصلے پر مسافر سیخ پا ہو گئیاور عملے سے تلخ کلامی ہوئی ۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 656کو واپس لاہور اتار لیا گیا۔ دوسری جانب خراب موسم، طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ 10سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔ ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 403منسوخ، ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 404منسوخ، شاہین ایئر کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 143منسوخ، پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 1654منسوخ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 315منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 380منسوخ، پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263منسوخ، شاہین ایئر کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 766، پی آئی اے کی لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 651، گلف ایئرلائنز کی لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز 821، پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650، ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410، ایئربلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 974، شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 717، شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718 ، شاہین ایئر کی کویت سے لاہور آنے والی پرواز 442 تاخیر سے لاہور پہنچی ۔ آنے جانے والی پروازوں کی منسوخی اور گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔ لاہور ایئرپورٹ کے روانگی لانجز ہزاروں مسافروں کے رش سے بھر گئے، دھکم پیل، تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ۔ بے تحاشا رش کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ کم پڑ گئی۔