اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے 4 سہولت کاروں کو شبقدر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں نے گرفتار افراد کے ہاں ایک رات قیام کیا اور اگلے دن کارروائی کی۔