منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن دیوان عاشق بخاری کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک شخص نے جب ایف اے ہی نہیں کیا تو وہ بی اے اور ایم اے کیسے کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق بخاری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے منتخب ہوئے تھے ، پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا قاسم کی درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا تاہم دیوان عاشق بخاری نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…