راولپنڈی (خصوصی رپورٹر ) قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی نے ڈی ایچ اے سکینڈل میں بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ، عدالت نے تینوں ملزمان کو 3روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سکینڈ ل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سابق ایڈمنسٹریٹربریگیڈئیر(ر) جاوید اقبال ،کرنل (ر) صباحت کبیر ،اور وسیم اسلم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے اورموقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان کو ڈی ایچ سکینڈ ل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ملزمان سے تفتیش کے ریمانڈ چاہیے لہذا ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی اسدعا منظور کرتے ہوے تینوں ملزمان کو نیب کے حوالے کر دیا ہے ،رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر (ر) جاویداقبال ڈی ایچ اے کے سابق ایڈ منسٹریٹر کرنل (ر) صباحت کبیر ڈی ایچ کا سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور وسیم اسلمالیزیم کمپنی کاسی ای او ہے ، حکام کے مطابق تینوں ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانہ کے نقصان پہنچایا۔