اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم آخر کار میڈیا کے سامنے بول پڑے اور اس نے وعدہ معاف گواہ بننے کی بھی پیشکش کر دی۔ اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر خالد شمیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہے الطاف حسین، ایم انور،حواریوں کوایم آئی سکس، را، سی آئی اے کی مدد حاصل ہے۔ خالد شمیم نے کہا میں یہ کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتاہوں،خالد شمیم سے جب صحافی نے سوال کیا کیا آپ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنیں گے؟ تو خالد شمیم نے جواب دیا جی بالکل۔ خالد شمیم نے کہا عمران فاروق قتل کیس کا وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوں، مجھے عوام کی مدد چاہیے۔