اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کی بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ۔ سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، چارسدہ کے بہادرلوگوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ، مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت جائیں گے ، خیبرپختونخوا کی پولیس قابل تعریف ہے جس نے دھند کے باوجود فوری کارروائی کی ۔