پشاور(نیوز ڈیسک) سانحہ چارسدہ کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں ہفتہ کے روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع کی 4491 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر تھی تاہم سانحہ چارسدہ کے سوگ کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات پانچ روز کیلئے ملتوی کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات اب 23 کی بجائے 28 جنوری کو ہونگے، انتخابات حکومت کی طرف سیمنائے جانے والے تین روزہ سوگ کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں ٗ اس دوران سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔