منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سندھ ہائی کورٹ میں پولیس اہلکارسمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں ان میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001 میں ذاتی دشمنی پرمحمد اصغرنامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا،سیشن جج ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار محمد حسن کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد،نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اوردیگر سزائیں بھی برقراررکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اوراس کے ڈرائیورعرفان کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لےکرریحان کورہا اورڈرائیورعرفان کو قتل کرکے لاش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…