پشاور(نیوز ڈیسک)بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گلبہار فلائی اوور پل کے قریب سے 2ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور کے علاقے حاجی کیمپ میں گلبہار فلائی اوور پل کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر مشکوک بیگ کو چیک کیا تو اس میں 2ریمورٹ کنٹرول بم موجود تھے۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔انچارج بم دسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کا کہنا تھا کہ دونوں بم ایک ایک کلو گرام وزنی تھے ۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی جوانوں نے برقت کارروائی کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔