پشاور(نیوز ڈیسک)باچاخان یونیورسٹی پرحملے کامقدمہ انسداددہشت گردی مردان ریجن میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھاناسرڈھیری کےایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دہشت گردی،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردصبح ساڑھے8بجے یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور9بجے پولیس اورسیکورٹی فورسزکادہشت گردوں سے مقابلہ شروع ہوا۔ایف آئی آرکے متن میںکہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس دستی بم اورایس ایم جیزتھیں،فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان دوپہرایک بجے تک مقابلہ جاری رہا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں 20افراد شہید ہوگئے تھے۔