پشاور(نیوزڈیسک)باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ،چارحملوں آوروں نے یونیورسٹی پر حملہ کیا ،دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوفیں اور دستی بم موجود تھے اور وہ یونیورسٹی کی عقبی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے ۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ابتدائی روپرٹ کے مطابق 4حملہ آور یونیورسٹی کی عقبی دیوار پر لگی خاردار تار کو دو جگہوں سے کاٹ کراندر داخل ہوئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آوروںکے پاس دستی بم اور کلاشنکوفیں تھیں، حملہ آور ہاسٹل سائیڈ سے یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور طلبا و عملے پر فائرنگ شروع کی،یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہی حملہ آور دو حصوں میں بٹ گئے،دو دہشت گردوں فائرنگ کرتے ہوئے ہاسٹل کی طرف گئے، یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق حملے کے وقت یونیورسٹی میں 54 سکیورٹی گارڈز موجود تھے، فائرنگ اور دستی بم حملے سے یونیورسٹی کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔