چارسدہ(نیوزڈیسک) باچا خان یونیورسٹی میں امن دشمنوں کی سفاکانہ کارروائی میں بیگناہ اسسٹنٹ لائبریرین افتخار بھی شہید ہو گیا۔ افتخار کی بیس روز بعد شادی تھی اور جس گھر میں شہنائیاں بجنی تھیں اسے دہشتگردوں نے ماتم کدے میں تبدیل کر دیا اس کا غمزدہ بھائی افتخار کی شہادت پر نوحہ کناں رہا۔ بھائی نے بتایا کہ حکومت اسے دہشتگرد دکھا دے وہ خود بدلہ لے گا۔ اسسٹنٹ لائبریرین افتخار نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پیغام دیا ہے کہ دہشتگرد ہمارے بچوں کو علم کی پیاس بجھانے سے کسی صورت نہیں روک سکتے۔