لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو غیرملکی دورہ مختصرکرکے فوری چارسدہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بیرونی دورہ مختصر کر کے فوری چارسدہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پرپورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔