چار سدہ (نیوزڈیسک)حملہ آور یونیورسٹی کے عقب میں موجودگنے کے کھیتوں اور دھند کا سہارالے کریونیورسٹی میں داخل ہوئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی عقبی دیوار کیساتھ ملحقہ گنے کے کھیت ہیں جہاں پاؤں کے نشانات واضح موجود تھے ٗ دیوار کے ساتھ سے ربڑکی چپل بھی ملی ہیں جو ممکنہ طورپر حملہ آوروں نے پہن رکھی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دیوارمیں سے اینٹیں نکال کر اوپر چڑھنے کا بندوبست کیا جس کے بعد دیوارکے اوپر لگی آہنی باڑ کو کاٹ کر دیوار پھلانگ گئے ۔دیوار کے بعد رہائشی کالونی ہے جسے عبور کرنے کے بعد آگے ہاسٹل ہیں اور اس سے مزید آگے دیگربلاکس موجود ہیں ۔