لاہور(نیوزڈیسک) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کے پر یشر میں آنیوالا نہیں، پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا ،آصف علی زرداری،وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر لوگ حکومتی عہدوں کے ساتھ پارٹی عہدے رکھ سکتے ہیں تو کچھ لوگوں کو گور نر کے عہدے سے علیحدگی کے بعد میرے پارٹی کے صوبائی صدر کے الیکشن میں حصہ لینے پر کیوں تکلیف ہے ؟۔تحر یک انصاف میں ہوں اور تحر یک انصاف ہی رہوں گا ‘دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں انکا ہر صورت ملک سے صفایا ہو گا‘باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ ہے اور دہشت گر د قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ وہ بدھ کے روز جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کا نفر نس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں میرے گور نر کے عہدے سے الگ ہونے کے 2سال پورے کر نے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اس لیے میں پارٹی انتخابات میں تحر یک انصاف کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا اور پارٹی کارکنوں کے امنگوں کے پر اتروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے تحر یک انصاف سے الگ ہونے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں میں تحر یک انصاف میں ہوں اور تحر یک انصاف میں رہوں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ میں کسی کے پر یشر میں آنیوالا اور سیاسی میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں ہمیشہ آئینی اور جمہو ری طر یقے سے مخالفین کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کروں گا اور جیت ہمارا مقد ر ہوگی ۔
سانحہ چارسدہ کی مذمت ،کسی کے پر یشر میں آنیوالا نہیں، انٹراپارٹی الیکشن میں ضرورحصہ لونگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟



















































