اسلام آباد(نیو زڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شدید بیماری کے باوجو د سانحہ چارسدہ کے بعد اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے اپنے افسران اور وزارت سے مسلسل رابطہ میں رہے اور خصوصی ہدایات دیتے رہے ہیں ۔وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان جو کہ دفتر آنے کی حالت میں نہیں ہیں اس کے باوجود وہ بستر پر بھی سکون میں نہیں ہیں اور مسلسل ہائی پروفائل افسران و دیگر عملہ سے رابطہ کر کے ضروری ہدایات دیتے رہے ہیں۔