اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان یونیورسٹی پر بزدل دہشتگردوں کے حملے کے فوری بعد جنرل راحیل شریف چارسدہ پہنچ گئے ۔کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمن نے انہیں آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔یاد رہے کہ آرمی چیف چند گھنٹوں پہلے ہی سعودی عر ب اور ایران کے دورے کے بعد پاکستان پہنچے تھےجب انہیں حملے کی اطلاع دی گئی تو آرمی چیف وقت ضائع کئے بغیر چارسدہ پہنچ گئے اور آپریشن کی خود نگرانی کی۔