چارسدہ (نیوز ڈیسک ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں مسلح دہشت گرد یونیورسٹی کے پچھلے دروزے سے کھیتوں کے راستے داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی عینی شاہدین کے مطابق بدھ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پچھلے راستے سے داخل ہوئے جس پر یونیورسٹی کی سیکورٹی اور انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو یونیورسٹی خالی کرنے کا کہا گیا جس پر یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی جس سے متعد افراد زخمی ہوئے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کا تبادلہ کیا اور کیمسٹری اور منیجمنٹ سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف بڑھے ۔