چارسدہ (نیو زڈیسک ) باچا خان یونیورسٹی چارسد ہ میں دہشت گردوں کے حملے کے وقت باچا خان کی یاد میں مشاعرہ چل رہا تھاور ملک بھر سے شعراء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت یونیورسٹی میں باچا خان کی یاد میں مشاعرہ چل رہا تھا اور ملک بھر سے 600سے زائد مہمان بھی یونیورسٹی میں موجود تھے جبکہ ملک بھر سے شعراء کی بڑی تعد اد بھی موجود تھی۔