لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ،ملتان ،ساہیوال اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے،جس کی وجہ سے موٹر وے کئی جگہوں پر بند جبکہ ملتان ایئر پورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سےپنڈی بھٹیاں تک مختلف مقامات پرشدیددھند ہے جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک حد نگاہ صفر ہوگئی ہے ،جس کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کردیا ہے جبکہ خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ادھر نیشنل ہائے پر پتوکی ،اوکاڑہ ،ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہورہی ہے،ملتان ائیر پورٹ کے ذرائع کے مطابق شدید دھندکے باعث ائیرپورٹ پروازوں کے لئے بندکردیاگیا۔