کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کو پریشانی ہے تو وہ جیل میں اپنے لوگوں کو جوائن کرسکتے ہیں، ہم پر جانبداری کا الزام لگا کر سہارا لیا جارہا ہے، ہم نے اپنا اوراے کے ڈی نے اپنا مقدمہ لڑ نا ہے۔کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی تنازع نہیں،سندھ میں کرپشن اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں ی خلاف کارروائیاں کررہے ہیں، عقیل کریم ڈھیڈی اگر اتنے ہی اچھے ہیں تو پریشان کیوں ہیں۔ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ ہم پر جانبداری کا الزام لگا کر سہارا لیا جارہا ہے تاہم ایف آئی اے نے اپنا مقدمہ لڑنا اور عقیل کریم ڈھیڈی نے اپنا مقدمہ لڑنا ہے، وزیراعلی سندھ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں، عمران فاروق قتل کیس میں بہت پیشرفت ہوئی ہے،جب بھی ضرورت پڑی ، تفتیش کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک موجود ایسے کئی ملزمان ہیں جنہیں واپس لانے کیلئے انٹرپول سے بات چیت جاری ہے، اس کے علاوہ منی لانڈنگ کیس میں ایک بڑے منی چینجر کے خلاف بھی شواہد مل گئے ہیں اور ا±سے جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کیس سے علیحدگی سے متعلق بات وکیل سے کریں ،وہ بہتر جواب دینگے ،ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے مجھے معلوم نہیں،اگر ہماری طرف سے کوتاہی ہے تو معافی مانگے کیلئے تیار ہوں۔