اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد کم ہونے پر کورم کی نشاندہی کی بجائے ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایوان میں ارکان کی تعداد انتہائی کم ہے ¾میں کورم کی نشاندہی نہیں کرنا چاہتا اس لئے میں خود ایوان سے واک آﺅٹ کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی شیخ رشید احمد ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔