منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں فوج کی معاونت سے بڑے اقدام کا فیصلہ

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوںمیں سندھ میں 10فوجی عدالتیں اپنا کام شروع کردیں گی،سندھ اپیکس کمیٹی نے اقتصاد ی راہداری کے تحفظ کے لیے 2ہزار اور گواہوں کے تحفظ کے لیے 200اہلکاورں پر مشتمل دوالگ الگ فورسز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔25مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے جبکہ تین مقدمات پرپہلے ہی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔فوجی عدالتوں کے لیے جگہ کور کمانڈ ر کراچی نے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ گواہوں کے تحفظ کے لیے سیف ہاو¿سز قائم کیے جائیں گے ۔مذہبی رواداری کے لیے ضلعی سطح پر امن کمیٹیاںقائم کی جائیں گی ۔تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔اب صرف عام مجرم ہی نہیں اب ان کے سرپرست اورماسٹرمائنڈ بھی پکڑے جائیں گے ۔یہ فیصلے منگل کو وزیراعلیٰ ہاو¿س میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے ۔اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ،کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال ،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں کی ہنگامہ خیزی کے بعد اپیکس کمیٹی کا اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا اور اجلاس میں اطمینان بخش کارروائی ہوئی ۔حالیہ دنوں کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا ۔یقیناً آج اس ماحول کو دیکھ کر پاکستان اور سندھ کے دشمن مایوس ہوئے ہوں گے ،جو لوگ اداروں کے درمیان ٹکراو¿ چاہتے تھے۔ آج کے اجلاس میں تمام متعلقہ لوگ اور ادارے موجود تھے ۔منفی باتیں کرنے والوں کو کوئی روک نہیں سکتا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کا اجلاس نہایت اہم تھا جوا نتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ ہوا اور تمام اداروںاور متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوںمیں سندھ میں 10فوجی عدالتیں اپنا کام شروع کردیں گی ۔اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لیے 2ہزار جبکہ گواہوں کے تحفظ کے لیے 200افراد پر مشتمل فورسز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ 25مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے جبکہ تین مقدمات پرپہلے ہی سی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ بھی ان 25مقدمات میں شامل ہے تاہم سکھر ڈویژن کے بنچ سے حکم امتناع ملنے کی وجہ سے حکومت اس پر رکی ہوئی ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ عدالتی حکم امتناع کو ختم کرکے فوجی عدالت میں مقدمے کو بھیجا جائے ۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جس طرح موبائل سمز پر رکھی جارہی ہے اس طرح ایوو پر بھی نظر رکھی جائے گی ۔اب صرف مجرموں کو ہی نہیں بلکہ ان کے ماسٹر مائنڈ اور ان کے سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے گا ۔ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ چھوٹے مجرم پکڑے جائیں اور ان کے سرپرست بچے رہیں ۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس کی بعض بنیادی ضروریات کے حوالے سے بات کی ،جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔فوجی عدالتوں کی جگہوں کا معاملہ اٹھا تھا ۔اس کے لیے کور کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ یہ جگہ فراہم کریں گے جبکہ گواہوں کے تحفظ کے لیے 200افراد پر مشتمل فورس کا قیام اور سیف ہاو¿سز قائم کیے جائیں گے ۔اجلاس میں معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔تاجر رہنماو¿ں نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کے لوگ بھی موجود تھے تاہم مجموعی طور پر اس معاملے پر غور کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اصل معاملہ کیا ہے ۔تاجر برادری اہمیت کی حامل ہے ۔ان کو اگر تحفظات ہیں تو ہمیں ان کے تحفظات دور کرنے چاہئیں ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ چند ماہ میں شروع ہونے والی مردم شماری پر بھی غور کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ اور ضروری بھی ہے ۔اس اہم معاملے پر کور کمانڈر کراچی نے ہر مرحلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی رواداری کے لیے ضلعی سطح پر امن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو مذہبی رواداری کے لیے کام کریں گی ۔اسی طرح وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور نے مذہبی رواداری کے لیے تجاویز مرتب کی ہیں جن پر کام جاری ہے ۔اجلاس میں پراسیکیوشن کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر زیر بحث آئی اور اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ مناسب پراسیکیوشن ہوسکے ۔بلدیاتی اداروں کے حوالے سے بھی بعض باتیں زیر غور آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی بہتری کے لیے کسی بھی وقت مناسب قانون سازی کی جاسکتی ہے اور یہ عمل ہر وقت جاری رہنا چاہیے ۔اجلاس میں تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے ۔اجلاس میں جیل خانہ جات کا نظام بھی زیر بحث آیا اور اس نظام میں بہتری لانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عملے کی تعیناتی اور تقرری سے پہلے مختلف ایجنسیوں سے اس کی رپورٹ حاصل کی جائے تاکہ غلط لوگ وہاں پر نہ آسکیں ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ لوگوں کی خواہش تھی کہ حکومت اور اداروں کے درمیان تصادم ہو ۔اس صورت حال سے عام آدمی پریشان تھا لیکن وہ سازش ناکام ہوئی ۔یہ ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آج کے اجلاس میں کور کمانڈ کراچی ،ڈی جی رینجرز اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کے ساتھ حالیہ معاملہ ڈاکٹرعاصم کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ۔پیپلزپارٹی کو آپریشن کے معاملات پر بہت سارے امور پر تحفظات تھے لیکن ہم نے کراچی کے مفاد میں اور پاکستان کے مفاد میں اس آپریشن کو قبول کیا ۔ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان پاکستان کے وزیرداخلہ ہیں اور ہم بھی پاکستان کاحصہ ہیں ۔وہ جب بھی آئیں گے ہم ان کا بھرپور استقبال کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ معاون خصوصی برائے مذہبی امور کی جانب سے ایک خطبے کے حوالے سے کوئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں اور ان پر غور کیاجارہا ہے ۔یقیناًوہ مثبت ہیں ۔ہم منافرت کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔علماءاپنی تقاریر دوسرے مکاتب فکر کے جذبات کا خیال رکھیں ۔جب ہم اسپیکر پر پابندی کا ایکٹ لائے تو اس وقت بھی لوگ یہی سوال کررہے تھے کہ عمل کیسے ہوگا لیکن اب دیکھ رہے ہیں کہ اس پر عمل ہورہاہے اور اسپیکر کا استعمال صرف اذان کے لیے ہوتا ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…