راولپنڈی(نیوزڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی پاک افغان سرحد کےقریب فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور ان کا مواصلاتی نظام بھی تباہ ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے سیکڑوں ٹھکانے بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔