اسلام آباد(سپیشل رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن میں ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس پرپی ٹی آئی کے کارکن پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے نام اورپتے کااندراج کراسکتے ہیں ۔انتہائی معتبرذرائع نے جاوید سی ایچ ڈاٹ کام کے نمائندے کو پارٹی کے میڈیاکوآرڈینیٹرنے بتایاکہ پی ٹی آئی نے ووٹ کے اندراج کےلئے تین ہفتے کاوقت دیاہے تاہم وہ ایک ہفتہ سے پارٹی کی قائم کردہ ہیلپ لائن 051.111499499 پررابطہ کررہاہے لیکن اس کے ووٹ کااندراج نہیں ہورہاہے جبکہ اس نے یہ معاملہ پارٹی کے چیف الیکشن کمشنرکوبھی اس معاملے کے بارے میں مطلع کیاہے تاہم ابھی تک اس کے ووٹ کااندراج نہیں ہوسکاہے ۔میڈیاکوآریٹینرنے بتایاکہ اگرمیرے ووٹ کااندراج نہیں ہورہاتووہ افراد جوقیادت سے دورہیں اوردوردرازعلاقوں میں رہتے ہیں توان کے ووٹ کیسے درج ہونگے ۔اس نے کہاکہ گزشتہ پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات پرجوشکوک وشبہات پائے جاتے تھے اسی طر ح تحریک انصاف کے موجود ہ انتخابات میں بھی دھاندلی ہونے کاقومی امکان ہے جس کی وجہ سے ایک بارپھرپی ٹی آئی کوانٹراپارٹی انتخابات میں ناکامی کاسامناکرناپڑے گا۔