اسلام آباد(نیوزڈیسک) سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو چند روز قبل نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقوں میں دفتر کھولنے کی اجازت نہیں ۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے رابطے کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کا دفتر تاحال سیل نہیں کیا گیا۔