اسلام آباد(نیو زڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے پر بنائی گئی ویڈیو گیم کو سخت تنقید کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب میں واقع سرکاری ڈیجیٹل ایجنسی نے ’پاکستان آرمی ریٹریبیوشن‘ نامی ویڈیو گیم بنائی تھی۔اس گیم میں کھیلنے والے فوجیوں کا کردار ادا کرتے ہیں جو سکول پر حملہ کرنے والوں کو گولیاں مارتے ہیں۔گیم بنانے والی ایجنسی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملے پر ویڈیو گیم بنانا موزوں نہیں تھا۔16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 129 بچوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے۔یہ ویڈیو گیم گوگل پلے نے کئی ہفتوں قبل اے پی ایس پر حملے کے ایک سال کے موقعے پر لانچ کی تھی۔تاہم اس گیم پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب انگریزی اخبار ڈان نے اس پر کہانی کی اور اس گیم کے بارے میں لکھا ’یہ گیم ہر طرح سے ناکام ہے‘۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو گیم پر سخت تنقید کی گئی۔ لوگوں نے اس گیم کو ناپسندیدہ اور بے حس قرار دیا۔اس گیم کو پنجاب آئی ٹی بورڈ کے کہنے پر بنایا گیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس گیم کو ختم کر دیا گیا ہے۔ایجنسی کے سربراہ عمر سیف نے ٹویٹ میں کہا ’شکریہ اس غلطی کی نشاندہی کرنے کا۔‘
اے پی ایس حملے پر ویڈیو گیم، تنقید کے بعد ہٹا دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































