لاہور(نیوز ڈیسک)شدید دھند کے باعث ٹھوکرنیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیاجبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ اور فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ادھر نیشنل ہائی وے پر پتوکی،اوکاڑہ سائیوال،چیچہ وطنی،خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہے۔