منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ‘ چند منٹ کی بارش ،کئی علاقوں میں پانی جمع،بجلی بھی بند

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر چند منٹ بارش کے بعد پانی جمع ہوگیا جبکہ فائیواسٹار چورنگی کے قریب کئی گاڑیاں سڑک پر پڑے گڑھے میں پھنس گئیں،جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا۔محکمہ موسمیات نے صبح تک وقفے وقفے سے برسات کی پیشگوئی کی جبکہ بارش سے موسم سردہوگیا ،شہریوں نے موسم کا خوب مزہ لیا ،ادھر ایم جناح روڈ ،شاہراہ فیصل ،صدر،گلشن اقبال،آرٹس کونسل سمیت کئی سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔روایت کے عین مطابق بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی،اس سے پہلے کہ کراچی کے شہری سردیوں کے موسم کو بھی حکمرانوں کے وعدوں کی طرح مذاق سمجھنا شروع کردیتے،بارش آئی اور موسم واقعی سرد ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں اس خوشگوار تبدیلی کا آغاز سنسناتی تیز ہواوں سے ہوا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش شروع ہوگئی، جن علاقوں نے اس ٹھنڈی بھیگی رحمت کا دیدار کیا، ا±ن میں نارتھ کراچی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاون ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔ائیرپورٹ اور ملیر شہر کے وہ مقامات ہیں جہاں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں، اس موقع پر فنکار کے الیکٹر ک کی فنی خرابیاں بھی آڑے آئیں اور بارش کے ساتھ ہی اس کے 58 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ جس کے بعد ایف سی ایریا، بفرزون، نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ صبح تک تھم جائے گا،اس دوران مختلف علاقوں میں 3 سے 4 ملی میٹر بارش کا امکان ہے



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…