پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر خردبرد کا انکشاف ہوا ہے،ہسپتال میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیو ں کی رپو ر ٹ کے مطابق گیارہ انکوائریاں کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ، جبکہ نئی مشینوں کی خریداری اورمرمتی کام میں بھی غبن کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف گیارہ انکوائریاں جاری ہیں رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں کی جانیوالی خرد برد میں انتظامیہ کے اعلی افسران کے نام شامل ہیں، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہو نے پر تمام افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔