لاہور (نیوزڈیسک ) الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 122کے ووٹوں کی غیر قانونی طور پر منتقلی کیس کی سماعت آج ( منگل ) ہوگی ۔ عبدالعلےم خان پےش ہوں گے ۔ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن میں 25ہزار سے زائد ووٹو ں کے غےر قانونی ردو بدل پر الےکشن کالعدم قرا ر دےنے کی اپےل کررکھی ہے ۔ اےن اے 122پر عبدالعلےم خان نے الےکٹورل رولز اےکٹ 1974کے تحت اپےل دائر کررکھی ہے ۔ تحرےک انصاف نے 19جنوری کو الےکشن کمےشن کے ممکنہ فےصلے کی روشنی مےں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کرلےا ہے ۔ جس کے تحت عدالتوں سے رجوع کےا جاسکتا ہے ۔11اکتوبر 2015کو اےن اے 122کے ضمنی الےکشن مےں 30ہزار 500ووٹ جمع ، ٹرانسفر ےا منسوخ کیے گئے ۔