کراچی(این این آئی)کراچی ڈاکٹر عاصم کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 13 ملین روپے کے شواہدسامنے آئے ہیں۔5 گواہان ارو دو ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے ۔کراچی ڈاک لیبر بورڈ ،اسٹاک ایکسچینج اور اسپتال سے ٹھوس شواہد ملے ہیں ضیا الدین اسپتال کے ایچ آر منیجر صفدر کے بیان ریکارڈ کیا گیا ڈاکس لیبر بورڈ کے اسپتال کے انتظامی امور غیر قانونی طریقے سے ڈاکٹر عاصم کے حوالے کیا گیا داکٹر عاسم نے ڈاک لیبر بورڈ کے پنیتالیس ہزار ملازمین میں سے تہتر فیصد کو ضیا الدین اسپتال منتقل کیا ڈاک لیبر بورڈ کو 150ملین روپے نقصان پہنچایا گیاسوئی سردن اور مری گیس میں کرپشن کی گئی اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے علیحدہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔