کراچی(نیوزڈیسک)کراچی آپریشن،طویل خاموشی کے بعد گورنر سندھ کا دھماکہ خیز اعلان، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ شہر سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور یہاں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے، پاکستان کو پیچھے نہیں جانے دیں گے جب کہ کراچی سے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور مکمل قیام امن تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں کاروائیاں جاری ہیں جب کہ پولیس و رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی میں بڑا کردار ادا کیا۔گورنر سندھ نے انٹرنیشنل ٹیموں کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات سازگار ہیں، انٹرنیشنل ٹیمیں کراچی میں آکر میچز کھیلیں جب کہ ٹیمیں جو سیکورٹی مانگیں گی انہیں فراہم کریں گے۔