اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف عالمی تنظیم ’’دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز‘‘ نے سال 2015ء میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں خوبرو ماڈل ایان علی کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔ایک غیرسرکاری خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق پہلے نمبر پر مریم نواز، دوسرے نمبر پر ماڈل ایان علی اور تیسرے نمبر پر ریحام خان موجود ہیں۔ رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کر دیا جائے گا جبکہ ماڈل ایان علی نے عدالتوں کے چکر لگانے کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خواتین میں مریم نواز کی 83 فیصد، ماڈل ایان علی 79 فیصد جبکہ ریحام خان کی مقبولیت 71 فیصد رہی ہے۔ اداکارہ میرا 37 فیصد، اداکارہ مشی خان 11 فیصد تک پہنچ سکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبولیت حاصل کرنے والی 24 شخصیات کے نام ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ان خواتین میں فلم انڈسٹری، ماڈلنگ اور سیاست سمیت دیگر شعبے شامل ہیں