پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کاعمران خان کے ساتھ مل کرایسا”ڈے “منانے کااعلان ،جوآپ نے سوچابھی نہ ہوگا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج بروز ( منگل ) کو عمران خان سے ملاقا ت کر کے’’ پٹرول ڈے ‘‘منانے کی تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ عوام کی اپنی وجہ سے ڈبل شاہ جیسے لوگ حکومتوں میںآتے ہیں ، پہلے کہا جا رہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے لیکن اب یہ مان گئے ہیں کہ یہ اسی کاحصہ ہے ،جہاں بکنے اوربکنے والے ہوں وہاں بہتری کا امکان کم ہے،نواز مودی ملاقات امریکاکے کہنے پر ہوئی ۔ ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمار معاشرہ ایسا ہوگیا ہے کہ جو خود ڈسے اور ٹھگے جانا چاہتا ہے ۔ ملک میں قیادت کا فقدان ہے ہر صوبے کا اپنا لیڈر ہے لیکن اس کے اندر کوئی اہلیت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تیل جتنا سستا ہوچکا ہے و ہ میری زندگی میں دوبارہ نہیں ہوگا ۔ حکومت آئی پی پیز کو تیل دے تو اس سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری نے پہلے سرے محل کی ملکیت سے انکار کیا پھر مان گئے یہاں چو ر بھی وکٹر ی کا نشان بناتے ہیں ۔اس ملک میں بڑے لوگوں کوسز انہیں ہوتی ان کاکہناتھا کہ اگر ملک میں انصاف ہوتا تو شاہد خاقان عباسی آج سلاخوں کے پیچھے ہوتا اس نے 747بوئنگ طیارے بیچے اور اس میں سے اپنی ’’اےئر بلیو ‘‘نکالی ۔انہوں نے کہاکہ یل این جی کے معاملے پر بھی حکومت جھوٹ بول رہی ہے ۔ ایل این جی قطر اور پاکستانی حکومت کے درمیان براہ راست معاہدہ نہیں ہے بلکہ اس میں کمیشن ایجنٹ کا کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جارہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے لیکن اب یہ مان گئے ہیں کہ یہ اسی کاحصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بھی سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر آئے اور اب پھر سعودی عرب سے پیکج آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے منہ سے گرے گا تو غریب کو ملے گا لیکن حکمرانوں کے منہ ایسے پکے ہیں کہ نیچے گرنے ہی نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بروز ( منگل ) کو عمران خان سے ملاقا ت کر کے انہیں پٹرول ڈے منانے کی تجویز دوں گا اوراس تناظر میں سارے ملک کی عوام باہر نکلے اور پٹرول پمپوں کے سامنے احتجاج اور دھرنے دئیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز مودی ملاقات امریکاکے کہنے پر ہوئی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے ہاتھوں کی چھڑی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…