اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی پرخیبرپختونخواکے شہری کاسنگین الزام ،سوشل میڈیاپرپی ٹی آئی پرسخت تنقید

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی پرخیبرپختونخواکے شہری کاسنگین الزام ،سوشل میڈیاپرپی ٹی آئی پرسخت تنقید.ریگی کے رہائشی مقصود علی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ رکن اسمبلی کیخلاف کارروائی کرکے میری جائیدادانکے قبضے سے واگزارکرائی جائے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقصود علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نوازنے سال 2010ء میں اس کے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ مسماۃ شازیہ کے نام پر علاقہ ڈاگ ورسک روڈ پر واقع 38کنال زمین پر انگوٹھا لگا کر جعلی انتقال کے ذریعے اپنے اور اپنے چچا زاد بھائیوں کے نام منتقل کرلی ہے اس سلسلے میں اس نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو انکوائری کیلئے درخواست دی اور محکمہ انٹی کرپشن اہلکاروں نے مجسٹریٹ کے روبرو نشانات انگشت لئے گئے تاہم ایف ایس ایل کیلئے بھجوائے گئے لیبارٹری کی رائے سے نشانات انگشت میچ نہیں ہوئے اور نشانات جعلی تصور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد نوجواز پی ٹی آئی کا ایم این اے ہے اسی وجہ سے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کررہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی پی صاحب خیبر پختونخوا سے پرمطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا ایم این اے اور دیگر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں اپنی جائیداد واپس دلائی جائے ۔جبکہ یہ خبرسوشل میڈیاپروائرئل ہونے پرپاکستانی شہریوں اوربیرون ملک پاکستانیوں نے عمران خان سے زمین سے انصاف کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…