لاہور (این این آئی )خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے بھائی میاں لطیف کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کے سگے بھائی اورسابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محسن لطیف کے والد میاں لطیف کو گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں طبی امداد کیلئے پی آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ شدید تھا جس کے باعث مریض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔