اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان جوکہ ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل میں اینکرپرسن ہیں اوران کاپروگرام ”تبدیلی “ کے نام سے آن ائرکیاجارہاہے ۔ریحام خان اورنجی ٹی وی چینل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے معاملات پاکستان کے انگریزی اخبارکے صحافی عمرچیمہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرفاش کردیئے ہیں ۔عمرچیمہ کے ٹویٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے ریحام خان کاپروگرام مشہوراورریٹنگ لینے میں ناکام ہونے پرریحام خان سے کنٹریکٹ ختم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔عمرچیمہ نے انکشاف کیاکہ ریحام خان پرنجی ٹی ایک بلٹ پروف گاڑی اورسیکورٹی معاملات پرتقریباایک ملین ماہانہ خرچ کررہاہے جبکہ ان کی ماہانہ تنخواہ اس کے علاو ہ ہے ۔