اسلام آباد (نیوزڈیسک)چوہدری نثارکوکمرمیں تکلیف ،وزیرداخلہ نے ڈاکٹروں کامشورہ مسترد کردیا. وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ چار روز سے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لیکن وفاقی وزیرداخلہ نے ڈاکٹروں کے مشورے کے باؤجود وزیر داخلہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں، وزیر داخلہ تین دن دفتر بھی نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے ملاقات کی ٗقومی اسمبلی اجلاس میں بھی بیماری کے باعث شرکت نہیں کی۔