پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پروزیراعظم نوازشریف نے غلط بیانی سے کام لیا۔ پاکستان کے پسماندہ علاقے مغربی روٹ سے ترقی کریں گے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پرحکومت کوگیارہ ارب ڈالر کافائدہ ہوا وہ پیسہ کہاں گیا۔پشاورمیں باب خیبرفلائی آورمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین کوریڈور کے بارے میں وزیراعظم غلط بیانی سے کام لیااگروزیراعلی پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو کسی کوروٹ کی تبدیلی کا پتہ تک نہیں چلتا۔خیبرپختونخوا کواس کاحق ملنا چاہیے۔عمران خان کہناتھاکہ سڑکیں فلائی اوور بننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن انسانی کی ترقی پیسہ خرچ کرناچاہیے۔کپتان کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پروزیراعظم نوازشریف نے غلط بیانی سے کام لیا۔ پاکستان کے پسماندہ علاقے مغربی روٹ سے ترقی کریں گے۔۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پرحکومت کوگیارہ ارب ڈالر کافائدہ ہوا وہ پیسہ کہاں گیاکچھ پتہ نہیں۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے صرف ڈھائی سال میں چار ہزارسات سوارب روپے قرضہ لے لیالیکن اس کابھی قوم کوکوئی فائدہ نہیں ہوا، تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کیساتھ ظلم کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبے کے وسائل پرقبضہ کیا ہے۔ بجلی کی مد میں تین سو پچہتر ارب روپے کا منافع وفاق کے ذمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے صوبے کو اسکا حق نہیں دیا تو گریبانوں تک پہنچ جائیں گے۔