ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس،ملزم معظم علی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سوموار کے روز عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران معظم علی کے وکلاء منصور آفریدی اور شاہد کمال نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ قتل کا واقعہ 16 دسمبر 2010ء میں ہوا لیکن مقدمہ پانچ سال بعد 2015ء میں درج ہوا۔ معظم علی کا ایک ماہ سے زائد جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے واقعہ میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مل سکے۔ گرفتاری سے قبل دو ماہ 26 روز تک ایف آئی اے نے معظم علی کو اپنی تحویل میں رکھا۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ پانچ سال کے بعد بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ قتل لندن میں ہوا ہے لیکن مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی غیر قانونی ہے اور سمجھ سے بالا تر ہے۔ ایف آئی اے عدالت سے آخر کیا کروانا چاہتی ہے۔ عمران فاروق ایک عدالتی مفرور اور کئی بے گناہ لوگوں کا قاتل تھا اس کے مرنے سے امن ہوا ہے دہشت گرد کے مرنے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔ کیس میں عدالت اور تفتیشی اداروں کو فریق نہیں بننا چاہئے۔ ابھی تک جے آئی ٹی کی کوئی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئی لہذا عدالت کے تقدس کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ کو حاضر ناضر جان کر فیصلہ صادر کرے۔ملزم کا بلا جواز ریمانڈ پر ریمانڈ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل عدالت یہ دیکھے کہ کون متاثرہ فریق ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کا پاکستان میں خلاف قانون مقدمہ پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے معظم علی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…