پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں چائلڈ میریج کے ترمیمی بل کا مسودہ پیش کر دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل کے مطابق شادی کےلئے کم سے کم عمر 18سال جبکہ نکاح خواں کی تصدیق ضروری ہے۔ بل میں قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو 3سال قید جبکہ 45ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے منع کیا تھا۔