پشاور(نیوز دیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمارچ میں کرپشن کے خلاف ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، سراج الحق کہتے ہیں کہ نوجوان ڈگریاں لے کر بے روزگارپھر رہے ہیں۔ رشوت اور سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 293 ارب ڈالر چوری کرکے بیرون ملک بینکوں میں رکھے ہیں۔کرپشن کے موجودہ نظام کے خلاف جماعت اسلامی مارچ میں جہاد شروع کرےگی۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھائے گی۔ ڈگری لینے والے نوجوانوں کو نوکری ملنے تک بے روزگاری الاﺅنس اور 70 سالہ بزرگوں کو وظائف دیئے جائیں گے۔