اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے حیرت انگیز طور پر چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرہ الہی کو ضلعی کونسل چئیرپرسن کے عہدے کے لیے نامزد کردیاہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ظہور الہی خاندان میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پچھلی پانچ دہائیوں سے ان کے خاندان کی کوئی خاتون انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چونکہ ان کے خاندان کاکوئی ممبربراہ راست طور پر حصہ نہیں لے سکا تھا،مسز سمیرہ کو ضلعی کونسل کا رکن بننے کے لیے پہلے خواتین کی مخصو ص نششت پر انتخاب لڑنا ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل مسزچوہدری ظہور الہی مقامی اور قومی سیاست میں سرگرم رہیں تاہم انہوں نے خود کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا ۔تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسز ظہور الہی کی وفات کے بعدان کی بیٹی سمیرہ الہی نے تمام معاملات کا چارچ سنبھال لیا تھااور آخر کار خاندان کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں الیکشن لڑنے پر نامزد کیا۔گجرات ضلعی کونسل میں۳۳مخصوص نششتیں ہیں جن میں15 خواتین نششتیں ہیں جن میں چھ کسانوں اور نیکٹو کریٹس ،5 اقلیتوں اور ایک نوجونوں کے لیے ہے۔