جھنگ (نیوز ڈیسک)جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ پر بوسیدہ مکان کی چھت گرگئ،حادثے میں3 بچے اور والدہ موقع پر جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونےوالے بچوں میں 5 سال کا احمد ،2 سال کا موسی اور 9 ماہ کی عائشہ شامل ہے،زخمی والد آصف کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا